ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی دعوے کھوکھلے، لوڈشیڈنگ کا بحران برقرار، شہباز شریف نام تبدیل کرلیں: اپوزیشن

حکومتی دعوے کھوکھلے، لوڈشیڈنگ کا بحران برقرار، شہباز شریف نام تبدیل کرلیں: اپوزیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیں گے، لیکن توانائی بحران کا خاتمہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 2013 کی انتخابی مہم کےدوران وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں حکومت ملی توچھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیں گے۔ لیکن 2018  آگیا لیکن لوڈشیڈنگ نے جان نہ چھوڑی۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ میاں شہبازشریف کو اب اپنا نام تبدیل کرہی لینا چاہیے۔

دوسری جانب حکومتی ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں دوہزارتیرہ کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔ بجلی کی صورتحال بہتر ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کےدوران جان بوجھ کر ان کے لگائے ہوئے بجلی کے پلانٹس کوبند کیا جائے گا۔