نواز شریف، مریم نواز پر ایک اور مصیبت آن پڑی

5 May, 2018 | 03:01 PM

Read more!

(ملک اشرف) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کا سلسلہ نہ رک سکا، دونوں کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔وفاقی بجٹ کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز مسلسل عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، نواز شریف اور ان کی بیٹی کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر ہائيکورٹ کا فل بنچ سماعت کر رہا ہے لیکن دونوں باپ بیٹی نے عدلیہ مخالف تقاریر کا سلسلہ ترک نہیں کیا۔ درخواستگزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ عدلیہ مخالف تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے سکولوں کی شامت آگئی

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے، ہائیکورٹ کا فل بنچ 7 مئی کو عدلیہ مخالف تقاریر پر سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں