(فضہ نور) آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، جس کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات نے ماحول دشمن فیکٹریوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے ویجلنس سیل تشکیل دے دیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ریڈ الرٹ جاری
محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور میں مجموعی طور پر 337 اسٹیل ملز اور فرنسسز موجود ہیں تاہم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے ابتدائی طور پر نو ٹاؤنز کے لئے نو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ویجلنس سیل خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرے گا۔ ویجلینسی کے لئے تمام افسران دوسرے اضلاع سے بلائے گئے ہیں تاکہ تمام فیکٹریوں اور اسٹیل ملز کو میرٹ پر چیک کیا جاسکے۔
خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔پاکستان کی معروف اداکارہ پر پابندی عائد، کیرئیر تباہ ہوگیا
انہوں نے بتا یا کہ تمام فرنسسز کو دھواں کنڑول کرنے والے آلات کی تنصیب کی ہدایات جاری کی گئی تھیں اور مرحلہ وار دوبار ان کی چیکنگ بھی کی گئی تاہم ہدایت نامہ پر عمل نہ کرنے والے فرنس اور فیکٹریوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔