مغلپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 40 سالہ شخص قتل

5 May, 2018 | 10:14 AM

(مظہر عباس) لاہور میں ڈکیتی ، چوری  کی  بڑھتی ہوئی وارداتیں  پولیس اور ڈولفن فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،  معلوم ہوا ہے کہ آج مغلپورہ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر 40 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔ڈپٹی میئرز کو اختیارات دینے کی سمری سرد خانے کی نذر

سٹی 42 ذرائع کے مطابق مغلپورہ کے علاقے عیسیٰ آباد میں مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چالیس سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ 

خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ریڈ الرٹ جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ سر میں گولی لگنے سے چالیس سالہ شخص جاں بحق ہوا، موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔مغلپورہ میں خون سفید ہوگیا، چھوٹے بھائی نے دو بڑے بھائیوں کی جان لے لی

دوسری جانب لکشمی چوک ہوٹل کے کمرے سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔  ذرائع  کے مطابق شہری زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہوا ۔

مزیدخبریں