(راﺅ دلشاد) ڈپٹی میئرز کے اختیارات کی سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سرد خانے میں چلی گئی اور نوٹیفکیشن بھی جاری نہ ہوسکا۔ سٹی 42 نے ڈپٹی میئرز کواختیارات تفویض کرنے کے لئے لوکل کمیشن کی تجاویز کی کاپی حاصل کرلی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ریڈ الرٹ جاری
سٹی 42 کے مطابق ڈپٹی میئرز کو اختیارات دینے کی تجاویز کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔ 10اپریل کو لوکل کمیشن نے تجاویز تیار کر کے سمری وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو ارسال کی تھی۔ جو ابھی تک حکام کی توجہ کی منتظر ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔پنجاب حکومت نے بجٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
لوکل کمیشن کی تجاویز کے مطابق ڈپٹی میئر زون کا انچارج ہوگا۔ جبکہ 30 لاکھ تک کی ترقیاتی سکیموں کی زون کی سطح پر ٹینڈرنگ کی جاسکے گی۔ منتقل کیے گئے ا ختیارات میں 10 مرلے کے مکان کے نقشے کی منظوری، تجاوزات، ترقیاتی سکیموں کی نگرانی، ٹیکس وصولی، دکانوں کا کرایہ، غیر قانونی وال چاکنگ، مویشی باہر نکالنے، نالیاں اور گلیاں بنانے کی ذمہ داری بھی ملے گی۔