ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقہ کی پانچویں وکٹ گر گئی

South Africa vs New Zealand, City42, Qazafi stadium Lahore, Champions Trophy 2025
کیپشن: File Photo نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر سینٹنر آج کے میچ مین پروٹیز کی تین وکٹیں لے کر ٹاپ آف دی لسٹ ہیں۔

سٹی42:  چیمپئینز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقہ پہاڑ جیسے ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے 5 بڑی وکٹیں گنوا چکی ہے، ریکوائرڈ رن ریٹ بڑھ کر 10 سے اوپر چلا گیا  لیکن  پروٹیز کی ٹارگٹ کو چیز کرنے کی لگن اب بھی برقرار ہے۔  

31 اوورز کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ  181 رنز  تھا اور چار بیٹر آؤٹ ہوئے تھے۔

33 اوورز کے خاتمہ پر سکور بڑھ کر 189رنز ہو گیا۔  ملز نے  9رنز بنا لئے ہین اور ایڈم مارکرم رنز  بنا کر آؤٹ ہو گئےہیں۔ 

نیوزی لینڈ کے سینٹنر نے پانچ میں سے  3 وکٹیں لی ہیں۔ ایک ایک وکٹ  میٹ ہنری اور رچن رویندرا کو ملی ہے۔

وین ڈر ڈوسن 69 رنز بنا کر 27 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے،  ہینرچ کلیسن 29 ویں اوور میں  صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 

اس سے پہلے بواما 23 ویں اوور میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔ 

ریان رکیلٹن 5 ویں اوور میں 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔