اسرار خان : جوہر ٹاؤن میں شادی شدہ خاتون کی پراسرار ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا ۔ شوہر نے بیوی کو قتل کرکے الزام 3 سالہ بیٹے پر لگا دیا
پولیس کے مطابق 36 سالہ ثنا کو اسکے شوہر نے گھریلو جھگڑے پر سر میں گولی مار کر قتل کیا، ابتدائی بیان میں ملزم احمد برہان نے قتل کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیا تھا، ملزم نے اپنے 3 سالہ بیٹے سے غلطی سے گولی چلنے کا بیان دیا تھا، ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی قبضہ میں لے لیا گیا،گرفتار ملزم پیشے کے لحاظ سے وکیل اور دو بچوں کا باپ ہے،مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کی جائے گی،
واضح رہے کہ پہلے 36سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق کی خبر آئی تو شوہر کے مطابق 3سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی ،پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کو تحویل میں لے لیا ،معاملہ مشکوک لگتا ہے ،پولیس
مقتولہ کے شوہر سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،اسی تفتیش میں ڈراپ سین ہوا کہ شوہر نے ہی بیوی کو قتل کیا ہے الزام تین سالہ بیٹے پر لگایا ہے