ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کی وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں ملکی مجموعی بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی، انہوں نے شہباز شریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے دعوت قبول کی، کہا کہ عید کے بعد انشآءاللّٰہ خیبرپختونخونخوا آؤں گا۔