ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل؛ سینچری کرنے والا دوسرا کیوی بھی آؤٹ، رنز مشین سلو ہو گئی

 چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل؛ سینچری کرنے والا دوسرا کیوی بھی آؤٹ، رنز مشین سلو ہو گئی
کیپشن: File Photo

سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے دوسری سینچری بنانے والے کین ولیم سن نے جس اوور مین سینچری مکمل کی اسی اوور میں کیچ آؤٹ بھی ہو گئے۔ یہ  ویان ملڈر کا اوور ہے۔ ولیم سن نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹر ہیں۔

اب ان کی جگہ ٹوم لیتھم کھیلنے آئے ہیں۔ ان کے ساتھ ڈینئیل  مشیل 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔ 

اس سے پہلے رویندرا 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر  ول یونگ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

 میچ کے 41 اوورز ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا سکور  257رنز ہے۔