ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل؛ قذافی سٹیڈیم مین نیوزی لینڈ کے دو بیٹرز کی سینچریاں ہو گئیں

 چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل؛ قذافی سٹیڈیم مین نیوزی لینڈ کے دو بیٹرز کی سینچریاں ہو گئیں
کیپشن: File Photo

سٹی42:  چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں قذافی سٹیڈم میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری کر لی ہے۔ انہوں نے سو کا ہندسہ عبور کرنے کے لئے ملڈر کی بال پر ایک خوبصورت فلک کھیلی اور چوکا لگایا۔ اب ولیم سن کا سکور 101 رنز ہے، ان کی سینچری  91 گیندوں سے ہوئی۔ اس سے پہلے ۔93 بالز سے سینچری کرنے والے راچن رویندرا 108 رنز کرنے کے بعد کیگاسو ربادا کی بال پر کیچ آؤٹ ہو چکے ہیں۔ وہ ول یونگ کے ساتھ اوپنر آئے تھے اور  33 اوورز تک وکٹ پر رہے۔

قذافی سٹیڈم میں  ٹکٹ خرید کر  چیمپئینز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے والوں کو آج کرکٹ کی ہائی لیول گیم دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے سیمی فائنل مین نیوزی لینڈ کے بیٹر وکٹ پر ہیں، تجربہ کار بیٹر کین ولیم سن سینچری کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ان کے ساتھی ڈینئیل مشیل   13 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں

نیوزی لینڈ کے اوپنر ول یونگ آج 23 بالز سے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آج کے میچ کی ینسیشن  پہلی اننگز مین ہونے والی دو سینچریاں ہیں، دوسری اننگز  بھی یقیناً اپنی سینسیشن کو بعد میں ان فولڈ کرے گی۔

اس سے پہلے قذافی سٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ کے دو دیوتا انگلینڈ اور آسٹریلا یدھ کرنے کے لئے میدان مین آئے تھے تو انگلینڈ نے پہلے کھیل کر چیمپئینز ٹرافی کی ہسٹری کا سب سے بڑا ٹیم سکور 351 بنا کر ریکارڈ بنایا تھا۔ دوسری اننگز مین آسٹریلیا کے بیٹرز نے چیمپئینز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹارگٹ چیز کر لینے کا نیا ریکارڈ بنایا ور 354 رنز بنا کر  انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔ 

آج میچ میں لاہور کے کرکٹ فینز دنیا کی دو دیگر بڑی ٹیموں کو بر سر پیکار دیکھ رہے ہیں؛ نیوزی لینڈ کے کیپٹن سینٹنر کا ابتدائی ٹاارگٹ تین سو رنز سے اوپر مجموعہ بنانا تھا لیکن اب  میچ کے39 اوورز مین ہم نیوزی لینڈ کو صرف دو وکٹیں ضائع کر کے 245 رنز بنا چکا دیکھ رہے ہیں۔ 

امکان ہے کہ  نیوزی لینڈ کے بیٹر مجموعے کو 300 سے کافی آگے لے جا سکتے ہیں۔

لاہور کے  قذافی سٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میںٹاس ہوا تو ٹاس نیوزی لینڈ ن کے کیپٹن مشیل سینٹنر نے جیتا۔  سینٹنر نے آج خود پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ سنیا جو بعد میں اچھا  فیصلہ ثابت ہوا۔

دوسرے سیمی فائنل میں پروٹیز کو ٹیمبا باووما لیڈ کر رہے ہیں۔

ٹاس کے بعد  مشیل سینٹنر نے کہا  کہ وکٹ اچھی ہے، یہاں اوس نہیں پڑتی، ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے، ہم نے پہلے یہاں ٹرائی نیشن سیریز کے میچز کھیلے ہیں۔

 سینٹنر نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک سٹرونگ ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ مجھے امید  ہے ہم بڑا ٹارگٹ سیٹ کر کے جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔ کیویز کی پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن  باووما نے ٹاس کہار کر کہا، ہمیں موقع ملتا تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔  اب ہمیں اچھا آغاز کرنا ہو گا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میں خود واپس آ گیا ہوں اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

 
 

ساؤتھ افریقہ پلئینگ الیون
پروٹیز سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، ریان رکیلٹن، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی پر مشتمل ہے۔

کیویز پلئینگ الیون
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندر، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اورورک شامل ہیں۔

 بھارت کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں  اتوار کو بھارت سے سامنا ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

اگر آسٹریلیا سیمی فائنل جیت جاتا تو چیمپئینز ٹرافی کا فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونا تھا۔