ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دیدی۔ 

اقبال اکادمی پاکستان علامہ اقبال پرلکھی جانیوالی بہترین کتاب کوہرسال صدارتی اقبال ایوارڈدیتی ہے،ایوارڈصدرمملکت کی منظوری سےدیاجاتاہے۔

صدرمملکت نے2021کولکھی جانیوالی ڈاکٹرمحمدعارف خان کی کتاب کوصدارتی اقبال ایوارڈدینےکی منظوری دے دی ،صدرمملکت نےیہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48(1) اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962 کے تحت دی۔

صدر مملکت، اقبال اکادمی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔