سٹی42: : پنجاب میں 8ادویات غیر معیاری قرار دیدی گئیں، انجکشن ایمی پن ، انجکشن اکوا پی کا بیچ غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔
فلیجل انفیوژن، میٹروین انفیوژن کا بیچ بھی غیر معیاری پایا گیا، یورو فلو کینولا، روڈازول انجکشن کے 1،1 بیچ کو بھی غیر معیاری قرار دیدیا۔
سیف میڈ انجکشن اور پلموویل سیرپ کا ایک ایک بیچ بھی غیر معیاری قرار، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز نےغیرمعیاری قرار دی گئی ادویات کاسٹاک فوری مارکیٹ سےہٹانےکاحکم جاری کردیا۔
چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے تمام فیلڈ ڈرگ انسپکٹرز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
فلیجل انفیوژن کا بیچ غیر معیاری نکلا، پنجاب میں 8 ادویات غیر معیاری قرار دیدی گئیں
5 Mar, 2025 | 01:05 PM