ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب  پولیس میں بھرتیاں ، خواہشمند افراد کیلئےبڑی خوشخبری

پنجاب  پولیس میں بھرتیاں ، خواہشمند افراد کیلئےبڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز اور لیڈیز کانسٹیبلز کی 4265 سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں اضلاع کو سیٹیں الاٹ کردی گئی ہیں جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے تحریری امتحان و انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق لاہور کے لیے 710، گوجرانوالہ کے لیے 70، راولپنڈی کے لیے 203، فیصل آباد کے لیے 193، سرگودھا کے لیے 143، ساہیوال کے لیے 55، ملتان کے لیے 118 اور ڈی جی خان تونسہ کے لیے 90 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ دیگر اضلاع کو بھی ڈیمانڈ کے مطابق سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔

تحریری امتحان دو مراحل میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 8 مارچ کو 25 اضلاع میں امتحان لیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 13 مارچ کو 12 اضلاع میں امتحانات منعقد ہوں گے۔ہر ضلع میں ڈی آئی جی کی سربراہی میں تین رکنی اعلیٰ افسران پر مشتمل بورڈ امتحان لے گا۔ لاہور میں امتحانی کمیٹی میں سی ٹی او، ڈی آئی جی ایڈمن اور سیکرٹری شامل ہوں گے جبکہ گوجرانوالہ کے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو بھی بورڈ کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریری امتحان میں 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار پاس ہوں گے جبکہ انٹرویوز میں 20 میں سے 8 نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔ جعلسازی سے بچنے کے لیے بائیومیٹرک حاضری چیک کی جائے گی اور آئی ڈی کارڈ کی تصدیق کی جائے گی۔ امتحانی سنٹرز میں موبائل جیمرز نصب کیے جائیں گے اور پروسیس کی ویڈیوز بھی بنائی جائیں گی۔

علاوہ ازیں 5 فیصد غیر مسلم کوٹہ اور 15 فیصد خواتین کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ یہ بھرتیاں پنجاب پولیس کے مختلف اضلاع میں کی جا رہی ہیں تاکہ فورس کی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔