ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور میں غمناک واقعہ، ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے

 بہاولپور میں غمناک واقعہ، ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 محمد اسلم ساغر :روجھان کے علاقے عمرکوٹ سے محنت مزدوری پر بہاولپور جانے والوں کے ساتھ غم ناک واقعہ, کل شام جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4بچے جھلس کر جاں بحق, ایک خاتون تشویشناک حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل۔

اطلاعات کےمطابق عمرکوٹ کے رہائشی محنت مزدوری کےلیے بہاولپور گئے ہوئے تھے ، گزشتہ شام اچانک جھونپڑی میں آگ  لگی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔
جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4سے 5,سال کے درمیان تھیں ، متاثرین کی قیمتی جانوں سمیت تمام جمع پونجی جل کر خاکستر  ہوگئی، لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ۔