سٹی42: مارک زکربرگ کی میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک منگل کی شام اچانک ڈاؤن ہو گئے جبکہ ایلون مسک کا پلیٹ فارم ایکس اچانک دنیا بھر کے سوشل میڈیا کنزیومرز کی ایکٹیویٹی کا مرکز بن گیا۔
دنیا بھر میں انسٹاگرام اور فیس بک کنزیومر اس وقت ایکس پر آ کر بتا رہے ہیں کہ ان کی فیس بک لاگ ان نہیں ہو رہی اور وہ اپنے انسٹا گرام تک رسائی نہیں کر پا رہے، وہ یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر انسٹا گرام اور فیس بک کو آج شام اچانک ہو کیا گیا ہے۔ کنزیومرز کے اس اشتیاق کے سبب انسٹا گرام اور فیس بک بند ہونا ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
فیس بک اور انسٹا گرام کے کنزیومر لاگ ان نہیں ہورہے
فیس بک اور انسٹا گرام کے کنزیومرز کو منگل کی شام اچانک تشویش ہونے لگی جب وہ فیس بک اور انسٹا گریم استعمال کرتے کرتے اچانک لاگ آف ہو گئے اور جب انہوں نے دوبارہ لاگ اِن کی کوشش کی تو لاگ ان نہیں ہو سکے۔
میری فیس بک ہیک تو نہیں ہو گئی؟ میٹا، انسٹا گرام اور فیس بک بندش ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ کیسےبن گیا
عام طور پر ایسی صورتحال میں صارفین کو سیشن ایکسپائرڈ کے پیغامات موصول ہونے اور اس کے بعد لاگ ان نہ ہو سکنے کی صورتحال میں یہ شبہ ہوتا ہے کہ کہیں کسی نے ان کی فیس بک ہیک تو نہیں کر لی۔ منگل کی شام بھی ایسا ہی ہوا۔ کروڑوں کنزیومر اچانک پریشان ہو گئے اور یہ سوچنے لگے کہ کہیں ان کی فیس بک ہیک تو نہیں ہو گئی۔ ایسے بیشتر کنزیومرز نے فوری طور پر صورتحال کو سمجھنے کے لئے ٹویٹر اور ٹیلی گرام جیسے سوشل پلیٹ فارمز پر جا کر دیکھا کہ فیس بک اور انسٹا گریم میں آخر کیا چل رہا ہے۔ کنزیومرز کے اس تجسس اور تشویش کا نتیجہ بیک وقت لاکھوں کنزیومرز کی ایکس میں ایکٹیویٹی شروع ہونے اور ان کے پوسٹ کئے ہوئے الفاظ "فیس بک" ، "انسٹا گرام" اور "میٹا" ٹویٹر میں ٹریند ہو گئے۔ ان الفاظ کو ٹرینڈ ہوتے دیکھ کر ایکس استعمال کرنے والے تمام کنزیومرز میں تجسس جاگا کہ فیس بل، اسنٹا گرام اور میٹا میں کیا چل رہا ہے، اس تجسس نے پہلے ٹرینڈ ہوتے الفاظ کو ایکس میں ٹاپ ٹریند بنا دیا اور یہ گلوبل ٹرینڈ بن گئے۔
ایکس دنیا بھر میں بحث کا مرکز بن گیا
انسٹا گرام اور فیس بک کی اچانک بندش نے دنیا کو دو دہائیاں پہلے والی دنیا میں بدل ڈالا جب ہمارے پاس دنیا کے حالات کو جاننے اور اپنے حالات بتانے کے لئے ایک ہی بڑا سوشل پلیٹ فارم ٹویٹر ہوا کرتا تھا۔
فیس بک اور انسٹا گرام جب تک دوبارہ کام کرنا شروع نہیں کر دیتے تب تک یقیناً ٹویٹر ہی دنیا میں فیس بک اور انسٹا گرام کے کنزیومرز کا غم غلط کرنے کا واحد سہارا رہے گا۔ دیکھئے کہ سوشل انٹریکشن کے ضمن میں ایکس کی یہ بلا شرکت غیرے باچشاہی مزید کتنی دیر رہتی ہے۔
ایکس پر ایلون مسک کی میم
ایکس پر فیس بک اور انسٹا گرام کے ڈاؤن ہونے پر جہاں کنزیومرز نے پریشانی اور تشویش کی فیلنگز شئیر کیں وہیں ہزاروں کنزیومرز نے اس صورتحال کے مضحکہ خیز اور کسی نہ کسی وجہ سے ہنسانے والے پہلؤں پر بہت سی پوسٹ کیں۔ میمز کی اس بارش مین ایک دلچسپ میم خود ایکس کے گورو گھنٹال ایلون مسک نے بھی پوسٹ کی۔ اس سادہ مگر کیوٹ میم میں تین افسردہ پینگوئین ایک قطار میں کھڑے ہیں اور ایک پینگوئین خوشی سے سرشاری کے تاثرات کے ساتھ ان کے سامنے سے گزر رہا ہے۔ تین افسردہ پینگوئینز پر انسٹا گریم، فیس بک اور تھریڈز کے لوگو آویزاں ہیں اور ان کے سامنے خوش دکھائی دینے والے پینگوئین کی چیسٹ پر ایکس کا لوگو ہے۔
— Elon Musk (@elonmusk) March 5, 2024
پاکستانی اور بھارتی کنزیومرز نے اس صورتحال پر اپنی مخصوص طرزِ مزاح کے ساتھ پوسٹیں کیں۔
Everyone going towards Twitter to check if Instagram is down… #instagramdown pic.twitter.com/BjfiqY0V8I
— Atul (@dikhhat_hai_) March 5, 2024