رانا آذر: سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ایک با ر پھر سے کلبز رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے تحصیل کی سطح پر سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن کے لئے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، نچلی سطح سے کھلاڑی قومی سطح پر سانیا ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے اورہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے آئین کے مطابق تمام سپورٹس کلبز کے لیے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔
رجسٹریشن کے بعد کلبز سرکاری گرانٹ، باقاعدہ ٹرائلز، مقابلوں کے انعقاد کے اہل ہو سکیں گے، کھلاڑی انعامات وظائف اورسپورٹس بورڈ پنجاب کی تمام سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے، کلب رجسٹریشن فارم تحصیل سپورٹس آفیسرز کو جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے والی مہم کے دوران بھی بہت سے کلبز نے رجسٹریشن حاصل کی تھی۔