وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکادھاندلی کے خلاف اتوار کو احتجاج کااعلان

5 Mar, 2024 | 05:08 PM

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ دیے جانے کے خلاف اتوار کو پر امن احتجاج کریں گے۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعظم سے ذاتی کوئی رنجش نہیں، مینڈیٹ چوری کی وجہ سے وزیر اعظم کی حلف برداری میں نہیں گیا، وفاقی حکومت سے تعاون کریں گے۔ اپنے صوبے کے حقوق کے لئے ہر حد تک جاؤں گا، خیبرپختونخوامیں اپوزیشن سے بھی بات کروں گا۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کوفی کس 10 ہزار دینے کااعلان کردیا۔ 

علی امین گنڈاپورنے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9مئی پرکمیشن بنایاجائے۔ 

مزیدخبریں