ارشاد قریشی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں سے بات نہیں ہو گئی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے جو بات کی تھی اس پر کچھ کلئیر کرنا چاہوں گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مفاہمت ہو ،نیلسن مینڈلا نے سنت کو فالو کیا تھا،نیلسن مینڈلا نے ٹرتھ پر مفاہمت کی بات کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور والی بات کو بانی پی ٹی آئی نے کلیر کر دیا ہے ،بانی پی ٹی نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں سے بات نہیں ہو گئی،نمل میں ہماری کنسٹرکشن رکوا کر ٹھیکیدار کو بھگا دیا گیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم دو ہزار بچوں کو داخلہ دینا چاہتے تھے مگر اب ہم فوری طور پر دو سو بچوں کو داخلہ دیں گے ،اگر اس بار ہماری کنسٹرکشن کو روکا گیا تو ہم سی ایم کے خلاف یونیورسٹی کے باہر احتجاج کریں گے۔