پہلے سیاسی کارکنان کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں، فواد چوہدری

5 Mar, 2024 | 01:27 PM

سٹی42: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو رہا کیے بغیر مفاہمت کی بات منافقت لگتی ہے۔

 سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو انٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کو سخت سیکیورٹی حصار میں انٹی کرپشن عدالت لایا گیا۔

 جس کے بعد فواد چوہدری انٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز بکھر کی عدالت میں پیش ہوئے۔

انٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مفاہمت سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے جو کل مفاہمت والی بات کی وہ اچھی ہے لیکن سیاسی کارکنان کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں، ہزاروں لوگ جیلوں میں ہوں تو یہ بات بڑی منافقت لگتی ہے۔

مزیدخبریں