سندر :11 ڈاکو گھر میں گھس کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کرفرار

5 Mar, 2024 | 01:06 PM

وقاص احمد: لاہور کے علاقے سندر میں 11 ڈاکو گھر میں گھس کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ ڈاکو قیمتی سامان ،زیورات اور لائسنسی پستول بھی لیکرفرار ہوگئے۔4 ڈاکو شہری امجد کے گھر صبح چار بجے کے قریب داخل ہوئے، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر 11لاکھ روپے نقدی لوٹ کرفرار ہوئے جس میں  7 تولے طلائی زیورات ،1 لائسنسی پستول ،4 موبائل فونز سمیت گھر کا قیمتی سامان لیکرفرار ہوگئے۔

شہر بھر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیلنے لگاہے۔

مزیدخبریں