رواں سال فروری میں ٹاپ 30 تھانوں کی حدود میں 894 وارداتیں پیش آئیں

5 Mar, 2024 | 12:36 PM

سٹی42:رواں سال فروری کے دوران ٹاپ 30 تھانوں کی حدود میں 894 وارداتیں پیش آئی جس میں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

شہر لاہور کے تیس تھانوں میں سنیچنگ و راہزنی کی وارداتیں پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئیں ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق شاہدرہ رابری و سنیچنگ کی 70 وارداتوں کے ساتھ لاہور کا سب سے خطرناک تھانہ رہا ، لاہور کا پوش علاقہ گارڈن ٹاؤن 47 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ، نواب ٹاؤن میں رابری و سنیچنگ کی 42 وارداتیں ہوئیں ،کاہنہ میں رابری و سنیچنگ کی 41 وارداتوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا ہے۔

ٹاپ 30 تھانوں میں جرائم پولیس کے لیے سر  درد بن گئے۔

ریکارڈ کے مطابق 13 فروری وارداتوں کے اعتبار خطرناک ترین دن رہا ، ایک دن کے دوران رابری کی سب سے ذیادہ 56 وارداتیں 13 فروری کو ہوئیں،فروری کے دوران ون فائیو پر ڈکیتی و رابری کی 2034 کالز موصول ہوئیں ہیں جبکہ موبائل و پرس چھیننے کی 1141 کالز ون فائیو پر ملیں ۔
 

مزیدخبریں