ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس،رمضان پیکیج کی اشیاءکا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت

مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس،رمضان پیکیج کی اشیاءکا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیرصدارت رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم اورمانیٹرنگ پراجلاس،مریم نواز شریف کو پیکج بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کی شفاف انداز میں مستحقین افراد میں فراہمی کےنظام کوفول پروف بنایاگیا اور لائیوڈیش بورڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کی جا رہی ہے  جبکہ ایک ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی جس کا باضابطہ آغاز کل ہوگا جس کے ذریعے مستحقین لوگ شکایات سے آگاہ کرسکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رمضان پیکیج کی اشیاءکا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کاہدف10رمضان تک ہے