علی سحی: آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات،ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے ۔
ڈاکٹر عثمان عثمان انور کی ہدایت کے مطابق پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور ان کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے کلاس فور ملازمہ روبینہ بی بی کی بچوں کی تعلیم میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ غازی کانسٹیبل سیف اللہ کی سرکاری کوارٹر دینے کی درخواست سی سی پی او لاہور کو ضروری کاروائی کیلئے بھجوا دی ہے۔