سٹی42: ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اشتہاری ملزم شاہد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جو کہ سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے،گرفتار ملزم تھانہ صدر جامپور، راجن پور کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا ، بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔