نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ ،کیس کے 20 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور

5 Mar, 2024 | 11:32 AM

سٹی42: نو مئی جھلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، کیس کے 20 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور ، ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے جناح ہاؤس حملہ کیس کے 20 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیدیا۔ ملزم جان جیمز مسیح، فرازمرتضی،غلام مرتضی، انیل بھٹی،سید محسن رضا،امانت علی، محمد الاسد، غلام رحیم، عرفان نور،ناصر خان،جمشید اشتیاق،فقیر حسین،محمد ادریس، سلیمان کرامت،شمعون حسین،کامران خان، محمد اسلم،واصف ندیم اور محمود علی بخاری سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منظور ہوئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ کل ہوگا۔

یاد رہے کہ جناح ہاؤس کیس میں126 ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں