ویب ڈیسک: آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستاہونے کے بعد 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 10 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 961 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 951 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔