ویب ڈیسک: کراچی میں مبینہ ڈکیتوں نے نوجوان طالب علم کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق لاریب یونیورسٹی کا طالبعلم تھا، وہ باڈی بلڈنگ کے لیے جم جانے گھر سے نکلا تھا، گولی کانشانہ بنادیا گیا۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا بیسک اکاؤنٹنگ پر کتاب لکھ رہا تھا، موبائل فون میں لاریب کی کتاب کا ڈیٹا تھا جس کی وجہ سے اس نے مزاحمت کی۔
والدین کے مطابق لاریب کی منگنی ہوچکی تھی اور اگلے سال شادی تھی۔