سٹی 42: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رن سے ہرا دیا۔
راولپنڈی میں کھیلےگئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رن بنائے۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے 51 گیندوں پر 80 رنز کبنائے، انہوں نے 4 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔
آغا سلمان نے 37 رنز کی اننگ کھیلی۔ہ جورڈن کاکس اور اعظم خان بالترتیب 26 اور 29 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی باؤلنگ
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جب کہ سلمان ارشاد اور لیوک ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کی بیٹنگ، تین رنز کے مجموعہ پر تین وکٹیں گنوا دیں
آج کے میچ میں پشاور زلمی نے پی ایس ایل نائن میں اب تک اپنی پرفارمنس کے برعکس ابتدائی اووروں مین بہت برا کھیل پیش کیا۔ 197 رن کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پہلی تین وکٹیں 3 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئیں تو زلمی کے مداحوں پر سکتہ طاری ہو گیا۔ اس کے بعد زلمی کی مزید دو وکٹیں 18 رنز تک پہنچتے پہنچتے گرگئیں اور مداح زلمی کی بحالی اور میچ میں واپسی کے متعلق نا امید ہو گئے۔
عامر جمال اور والٹر کی 105 رنز کی پارٹنر شپ
پانچ قیمتی وکٹیں گنوانے کے بعد عامر جمال اور والٹر ن وکٹ پر جم گئے اور انہوں نے تیز رفتار سے رنز بنانا شروع کر دیئے۔ انہوں نے 106 رنز کی شراکت لگائی۔
عامر جمال نے 48 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 87 رن کی اننگز کھیلی، والٹر نے 33 رن بنائے۔
پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 20 اووروں کے اختتام تک 167رن بناسکی۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی باؤلنگ
اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 3، حنین شاہ اور رومان رئیس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال
پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیکر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کی ہے، اس فتح کے ساتھ اس کے پشاور زلمی کے برابر 7 پوائنٹس ہوگئے ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اسلام آباد یونائٹڈ تیسرے نمبر آگئی ہے۔
ملتان سلطانز 12 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف مرحلےکے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،کراچی کنگز پانچویں اور لاہور قلندرز کی آخری پوزیشن ہے۔