ایم بی بی ایس فائنل کے سٹوڈنٹ کی خودکشی؟

5 Mar, 2024 | 01:31 AM

رانا فاران یامین: لاہور  میں پیپسی روڈ الطاف کالونی میں نوجوان نےگلے میں پھندے سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خودکشی ہے۔  پولیس کے مطابق متوفی ایم بی بی ایس کا طالب علم تھا۔کہا جا رہا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر امتحان میں فیل ہونے پر خودکشی کی۔

27 سالہ بلاول شہزاد  نیشنل کالج ملتان میں ایم بی بی ایس فائنل ائیر کا سٹوڈنٹ تھا۔اس نے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کی ہے۔

مزیدخبریں