میر سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات، صدر زرداری کے لئے ووٹ دینے کی درخواست

5 Mar, 2024 | 12:16 AM

صدارتی انتخاب  کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی کیمپین تیزی سے جاری ہے۔ کوئٹہ میں پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے  وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے  صدر ڈاکٹر مالک بلوچ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کر کے ان سے صدر مملکٹ نے انتخاب میں صدر آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔ 

 وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات  میں  پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی بھی شامل تھے۔ 

نیشنل پارٹی  کے ذرائع نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ  پیپلز پارٹی کا وفد صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کے لیے ووٹ مانگنے آئے تھے۔ڈاکٹر مالک نے پیپلز پارٹی کے وفد کو بتایا کہ نیشنل پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے ۔ ووٹ کس کو دینا ہے ، فیصلہ نیشنل پارٹی کے متعلقہ فورم کریں گے  ۔ متعلقہ فورم نے جو فیصلہ کیا اس کے بارے میں پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں