ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 وکلا کی بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

8 وکلا کی بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران حکومت نے 8 وکلا کو بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری جواد یعقوب اوربیرسٹرحسن خالد رانجھا کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیاگیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعینات ہونے والے وکلامیں سمیعہ خالد ،بلیغ الزمان چودھری، وسیم مجید ملک ، بیرسٹر محمد ممتاز علی ، ملک ویسم ممتاز اور قمر الزمان قریشی شامل ہیں۔

 نگران حکومت نے 14 لا افسران کو فارغ کر دیا ،جن میں 8 ایڈیشنل اور 6 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شامل ہیں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون نے ڈی نوٹیفائی کیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امجد علی چٹھہ ، ذوالفقار علی ڈھڈی ، چودھری محمد اسحاق اور سید فرہاد علی ترمذی شامل ہیں،ملک وسیم ممتاز سمیت 4 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو عہدے سے فارغ کے بعد دوبارہ تعینات کردیا گیا،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل جواد احمد ، حماد رندھاوا، سمیرا حسین ، حافظ رحمان عزیز،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سید ندیم ابرار اور سردار طارق انیس عہدوں سے فارغ ہو گئے۔

Bilal Arshad

Content Writer