پیمرا نے عمران خان کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کردی

5 Mar, 2023 | 09:32 PM

Bilal Arshad

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کردی گئی، پیمرا نے تمام سٹیلائٹ چینلز کو احکامات جاری کردیئے۔

پیمرا نے کہاہے کہ عمران خان ریاستی داروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ،پیمرا نے عمران خان کی تقاریر ،گفتگو اور بیانات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی،پیمرا نے تمام سیٹلائٹ چینلز کو عمران خان پر پابند ی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اداروں پر حملے کررہے ہیں اس لئے پابندی لگائی گئی ، عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے۔

مزیدخبریں