"میں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا اور نہ اپنے کارکنوں کو جھکنے دوں گا"

5 Mar, 2023 | 04:26 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا اور نہ کارکنوں کو جھکنے دوں گا۔

 انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا اور نہ اپنے کارکنوں کو جھکنے دوں گا، کارکنوں ںے جس طرح جیل بھرو تحریک میں شرکت کی، 26 سال کی تحریک میں آج جو کارکنوں کا جذبہ دیکھا اس پر اللہ کا شکر ادا کیا، جنون کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر قوم چوروں کے خلاف کھڑی نہ ہوئی تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ مہنگائی میں پس گیا ہے، جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ان کا پیسہ باہر پڑا ہے، چور اور ڈاکو صورتحال جہاں لے گئے، ہجوم نہیں قوم اس کا مقابلہ کرے گی، آج ہمارا ملک دنیا کے سامنے ذلیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم دنیا سے پیسے مانگ رہا ہے لوگ ٹھکرا رہے ہیں، شہباز شریف کو 16 ارب روپے کے کرپشن کیس میں سزا ہونے لگی تھی، جنرل باجوہ نے اس کو بچا کر وزیر اعظم بنا دیا، لندن میں بیٹھا بھگوڑا وہاں سے ملک کوکنٹرول کررہا ہے جب بڑے مجرم باہر بیٹھ کر فیصلے کریں گے تو ملک کا دیوالیہ ہی نکلے گا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ جس قوم میں ظلم کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں وہ بھیڑ بکریاں بن جاتے ہیں، آج یہ بھکاریوں کی طرح قرض مانگ رہے ہیں کوئی نہیں دے رہا، چور اوپر بیٹھے ہیں اس لیے کوئی قرض دینے کو تیار نہیں، حکمران اپنا پیسہ واپس لے آئیں تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، اپنا پیسہ بیرون ملک رکھا ہے اور لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

مزیدخبریں