’عمران خان سزا سے بچنےکے لیے بہانے کر رہے ہیں‘

5 Mar, 2023 | 03:50 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکا کوئی معاملہ نہیں ہے، عمران خان عدالت میں پیش ہونے اور سزا سے بچنےکے لیے بہانے کر رہے ہیں، گرفتارکرنا ہوتا تو 'برگر' رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے۔

فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور گئی، عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم لگنی ہے، ان کو پتہ ہے پیش ہوں گا تو فرد جرم لگنی ہے، عمران خان پر پہلے بھی قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ ہے،عدالتوں میں پیش ہونے کے بہانے ہیں کوئی قاتلانہ حملہ نہیں ہو سکتا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس دن فیصلہ کیا گرفتاری مشکل کام نہیں، تین دن پہلے بھی گرفتاری ہو سکتی تھی، اگر گرفتاری کرنا ہوتی تو کارکن نہیں روک سکتے تھے، اگر ہر قیمت پر عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو وہ 'برگر'  رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے جو انہوں نے بٹھائے ہوئے ہیں،  حکومت چاہتی تو تین روز  پہلے عمران خان کو گرفتار کرسکتی تھی، 25 مئی کو بھی گرفتار کرسکتی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صورتحال سے عدالت کو آگاہ کر دیا جائےگا، ن لیگ الیکشن کے لیے  پوری طرح تیار ہے، ہمارا بنیادی موقف ہےکہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن ہوں، الیکشن عمران خان کی ضد کی وجہ سے نہیں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں