ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں وہ ترقی پذیر ممالک سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
دو روزہ کانفرنس آج سے دوحہ میں شروع ہوگی، ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے، کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی تیز کرنے کے اقدامات پر غور ہوگا۔
امیر قطرکانفرنس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف بھی امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔