ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بی ایس آنرز کی ڈگریوں سے متعلق  اہم فیصلہ

5 Mar, 2022 | 10:42 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے آن لائن سسٹم کے تحت خصوصی کورسز متعارف کرانے کا فیصلہ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 9 یونیورسٹیوں کا کنسورشیم تشکیل دے دیا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبے ہائیر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ ان پاکستان کے تحت یونیورسٹیوں کا کنسورشیم تشکیل دیا ہےجس کا مقصد اعلٰی معیار کے آن لائن کورسز تشکیل کرنا ہے، یہ کورسز بی ایس آنرز نصاب کا حصہ ہوں گے۔

کنسورشیم آن لائن تعلیم کے حوالے سے جامعات کے تجربے اور مہارت کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔ ان جامعات میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، لمز، ورچوئل یونیورسٹی بھی شامل ہے۔

اس کنسورشیم کے تحت نیا نصاب گیارہ کورسز پر مشتمل ہوگا اضافہ کرتا ہے جنہیں ایچ ای سی انڈرگریجوایٹ پالیسی کے کورسز کی پانچ وسیع کیٹگریز سے ماخوز کیا گیا ہے جس میں آرٹس اینڈ ہیومینٹیز، سوشل سائنسز، کوانٹی ٹیٹیو سکلز، نیچرل سائنسز، اور ایکسپوزٹری رائیٹنگ شامل ہیں۔

مزیدخبریں