لندن کی جائیداد عمربھر کی محنت کی کمائی سے خریدی، سیرینا عیسی

5 Mar, 2022 | 07:11 PM

Imran Fayyaz

ویب ڈیسک: جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ سیرینا عیسی  کا کہنا ہے کہ انہوں لندن کی جائیداد عمر بھر کی محنت کی کمائی سے خریدی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس کا مطلب انہیں نوکری سے فارغ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاوند نے دیگر ججوں کی طرح کوئی پلاٹ نہیں لیا۔ سیرینا عیسی کا کہنا تھا کہ پہلے وزیراعظم عمران خان ن بتائیں کہ انہوں نے  آف شور کمپنی بنا کر جائیداد کیوں خریدی۔ عمران خان ساکھ کے بحران کا شکار ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اور عمران خان کی جائیداد کی مالیت ایک جتنی ہے۔ عمران کا اپنے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنا چاہیئے تھا۔عمران خان اپنی بیویوں اور بچوں کے اثاثے کیوں ظاہر نہیں کرتے۔ عمران کے بنی گالا محل کی منی ٹریل کہا ں ہے۔ 

سیرینا عیسی نے کہا کہ جسٹس فائز عیسی کو قتل کی دھمکیاں دینے والے کو تحفظ دیا گیا۔ جسٹس فائز عیسی پر حملے کی سازش کے پیچھے حکومت کی اہم اہم شخصیت کا ہاتھ تھا۔عمران خان نے جھوٹے بیان حلفی حکومت سے پلاٹ حاصل کیے۔ صدر عارف علوی نے ہمارے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد تین انٹرویو دیے۔ حکومت نے میری اور میرے بچوں کی جاسوسی کی۔ فائز عیسی کے خلاف ریفرنس جھوٹ کا پلند ثابت ہوا۔ 

مزیدخبریں