ریٹائرڈ اساتذہ کے لئے خوشخبری

5 Mar, 2022 | 05:11 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں کے ریٹائرڈ اساتذہ کی استحقاقیہ چھٹی کی مد میں پیسوں کی چھ مہینوں بعد ادائیگیاں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اساتذہ و ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کیسز کی منظوری دے دی۔
کالجوں کے 196 اساتذہ و ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کیسز کی منظوری دے دی  گئی ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کو رقم کی ادائیگیوں کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لیو انکیشمنٹ کیلئے گیارہ کروڑ سے زائد رقم جاری کر دی ہے۔ چھ مہینوں سے اساتذہ و ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کیسز التواء کا شکار تھے۔ قانون کے تحت اساتذہ کو ایک سال میں 25 چھٹیاں کرنے کا استحقاق ہوتا ہے اگر وہ یہ چھٹیاں نہیں کرتا تو حکومت کی جانب سے ان بچ جانے والی چھٹیوں کے عوض تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔

یہ رقم زیادہ سے زیادہ 365 دن کی تنخواہ کے برابر اور کم ازکم بچ جانے والی چھٹیوں کی تنخواہ کے برابر ہوتی ہے۔ مذکورہ کیسز میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو ملنے والی یہ رقم زیادہ سے زیادہ اٹھارہ لاکھ جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر کو چودہ لاکھ روپے تک ادا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں