(عرفان ملک) ڈیفنس بی انو یسٹی گیشن پولیس کی کارروائی ،14 سالہ نوعمر لڑکے کو زبردستی بدفعلی کانشانہ بنانے والے درندے پکڑے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ملزمان نیامت علی عرف نیامو اور عدنان عرف دانی رات کے وقت نوجوان کو گھرسے بلا کرلے گئے اور لمز یونیورسٹی کی پارکنگ کے قریب اسے زبردستی بدفعلی کانشانہ بنایا اور فرارہوگئے۔ بچے کے لواحقین نے بچے کی غیر حالت دیکھ کرعلاقہ پولیس میں رپورٹ کی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور انچارج انوسٹی گیشن ڈیفنس بی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان نیامت عرف نیامو اور عدنان عرف دانی کو سرتوڑ کوشش کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔
اوباشوں کی14سالہ لڑکے سے بدفعلی،حالت غیر ہونے پر فرار
5 Mar, 2022 | 04:32 PM