وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا پشاور بم دھماکے سے متعلق اہم انکشاف

5 Mar, 2022 | 04:00 PM

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پشاور کے دھماکے میں ملوث تین ملزموں کی شناخت ہو چکی ہے، ایک دو روز میں پولیس ان تک پہنچ جائے گی۔

ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے بڑا زبردست کام کیا ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی ہے۔

جمعے کو پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے سے کم از کم 62 افراد ہلاک جبکہ 194 زخمی ہوئے تھے۔ 

شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ وزارت داخلہ کو نواز شریف کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔
اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لائے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس پر بڑا شور مچایا جا رہا ہے تاہم ابھی تک اجلاس کی ریکوزیشن بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوزیشن موصول ہونے کے بعد 14 روز میں سپیکر نے اجلاس بلانا ہوتا ہے، کہ یہ ایک مہینے کا پروسیجر ہے۔ریکوزیشن اور تحریک دو مختلف چیزیں ہیں۔ اپوزیشن  عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ کرے۔سیلاب اور زلزلے ملکوں کو تباہ نہیں کر سکتے تاہم افواہوں اور انتشار سے ملکوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
 

مزیدخبریں