(سعید احمد سعید) گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر، ٹیوٹا موٹرز نےبڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں 22 لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔
ڈالر کی قدر میں اضافے کےاثرات دیگر شعبوں میں آنے لگے، کیا موٹرز کے بعد ٹیوٹا موٹرز نے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں 22 لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا، پریئس 1.8 ایل 22 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 کروڑ 33 لاکھ 89 ہزار روپے کی ہوگئی۔ کرولا کروس پریمیئم 1.8 ایل کی قیمت میں 21 لاکھ 40ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت1کروڑ 22لاکھ 49 ہزارروپے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق رش جی اے ٹی 1.5 ایل کی قیمت 11لاکھ 60ہزار روپے اضافے کے بعد 76لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی۔کرولا کروس 1.8ایل کی قیمت میں 19لاکھ تیس ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا، گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔