علی اکبر: پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہٰی نے پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنماء رخسانہ بنگش کو فون کرکے آصفہ بھٹو کی خیریت دریافت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چودھری برادران نے لانگ مارچ کے دوران سرپر ڈرون لگنے سے آصف علی زرداری اورشہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے زخمی ہونے پرخیریت دریافت کی۔ چودھری شجاعت حسین کا آصف علی زرداری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ماں کی بہادر بیٹی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود مارچ کو چھوڑ کر نہیں گئی۔ جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھازخمی ہونے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ میں شامل ہونا ہمت کا کام ہے۔ رخسانہ بنگش نے خیریت دریافت کرنے پر چودھری برادران کا شکریہ ادا کیا۔