صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بڑا اعلان کردیا

5 Mar, 2022 | 01:45 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، صوبائی وزیر تعلیم داکٹر مراد راس نے پنجاب میں 15,000 اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیرتعلیم نے 3 مارچ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ سکولوں میں 50 ہزار سیٹیں موجود ہیں لیکن پہلے فیز میں رواں سال 15 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو تعینات کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر مراد راس نے بھرتیوں کا اعلان کیا تھا مگر  مالی مسائل کے باعث ان پر عملدآمد نہیں ہوسکا۔ آخری بار پنجاب میں شہباز شریف کے دور اقتدار  2018 میں آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

لوگ تدریسی ملازمتوں کے منتظر ہیں کیونکہ پنجاب میں لاکھوں مرد اور خواتین ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔ اساتذہ کی تاخیر سے بھرتیوں کی وجہ سے ان کی عمریں گزر رہی ہیں

مزیدخبریں