بس کنڈیکٹر نے خاتون مسافر کو تھپڑ دے مارا، مگر کیوں ؟ ویڈیو دیکھیے

5 Mar, 2022 | 12:27 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں بس کنڈیکٹر نے خاتون مسافر کو زناٹے دار تھپڑ رسید کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

خواتین سے بدتمیزی تشدد کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جو سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،شہر قائد میں خاتون پر تشدد کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے،  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مسافر سیٹ پر بیٹھی ہے اور بس کنڈیکٹر اس سے تلخ کلامی کر رہا ہے، جیسے ہی بس روکی تو کنڈیکٹر نے خاتون کے چہرے پر تھپڑ دے مارا،خاتون نے اسے دھکیلنے کی کوشش کی۔کنڈیکٹر کسی شرمندگی کے بغیر بڑی ڈھٹائی سے بس سے باہر آیا، خاتون کو بس سے نیچے اترنے کے اشارے کرتا رہا۔

 واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔  خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو اورنگی ٹاؤن میں دکان پر لگے کیمرے کی مدد سے سامنے آئی۔

ٹریفک پولیس نے خاتون مسافر سے بدتمیزی کرنے والی گاڑی کو ڈھونڈ نکالا۔ ٹریفک پولیس شیر شاہ نے مسافر بس کا چالان کر کے بس تحویل میں لے لی جبکہ بس ڈرائیور نے کل کنڈیکٹر کو لانے کا وعدہ کیا ہے، خاتون مسافر سےبدتمیزی کرنے والے کنڈیکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں