عرفان ملک: پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ آج شام لاہور پہنچے گا، پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ چارکلومیٹر تک سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی لانگ مارچ کی لاہور آمد کے موقع پر چار ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ ہنگامی صورت حال کے لئے پنجاب رینجرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔
یادرہے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی زیرقیادت لانگ مارچ آج لاہور پہنچے گا ار رات مراکہ میں گذارے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہائشی کیمپوں پر بھی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ لانگ مارچ کے شرکا کے لئے چارمربع کلومیٹر تک سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
اتوار کے روز ناصر باغ میں ہونے والے جلسے کے لئے بھی تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ ، مینٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا ۔ اور مکمل تلاشی کے بعد ہی شرکا جلسے میں شرکت کرسکیں گے۔