(مانیٹرنگ ڈیسک) دوران پرواز پیش آنے والے واقعات کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں، حال ہی میں دوران پرواز روتے ہوئے بچے کو چپ کراتی ائیرہوسٹس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے صارفین کے دل جیت لیے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برازیل کے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والے طیارے کے ننھے مسافر نے کسی بات پر خفا ہو کر جو رونا شروع کیا تو کسی سے چپ نہ ہوا،بچے کے گھر والے بھی اسے چپ کرانے میں ناکام ہوئے تو ائیر ہوسٹس نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اور بچے کو گود میں لے کربہلانا شروع کیا اور پھر ائیر ہوسٹس کی محنت رنگ لائی اور بچے نے پہلے رونا بند کیا اور پھر ائیر ہوسٹس کی گود میں ہی سوگیا۔
ائیرہوسٹس کی بچے کوچپ کرانے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا کے صارفین نے خوب تعریفیں کیں اورائیرہوسٹس کے رویے کو مثالی قرار دیا، اب تک 16 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کودیکھ چکے ہیں۔