ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار بلال مقصود کی گائی گئی نرسری نظموں کا افتتاح

bilal maqsud singer
کیپشن: bilal maqsud
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف گلوکاراوربینڈ اسٹرنگز کے بانی بلال مقصود آج بچوں کے لئے گائی گئی نرسری کی نظموں کے پراجیکٹ ''کہانی '' کا آغاز کرینگے کراچی لٹریچر فیسٹول میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

 ایک نجی کمپنی ای بی ایم کے تعاون سے پیش کی جانے والی ان نرسری نظموں کو لکھا بھی بلال مقصود نے جبکہ ان کی کمپوزیشن بھی انہوں نے مرتب کی ہے اور ظاہر ہے انہیں گایابھی بلال مقصود نے اپنی مدھر آواز میں۔ بلال مقصود ان نرسری نظموں کے پراجیکٹ پر گذشتہ ایک سال سے کام کررہے تھے ۔

گلوکو کہانی کے نام سے پیش کی جانے والی ان نرسری نظموں کا مقصد کمسن بچوں کی ذہنی نشوونما اور تربیت میں اہم کردار ادا کرنا  ہے۔ یادرہے انگریزی اور دیگر زبانوں میں کم سن بچوں کے لئے بے شمار نرسری نظمیں موجود ہیں اور لکھی اور گائی جارہی ہیں  جبکہ اردو میں صوفی غلام تبسم مرحوم کی نرسری نظمیں جو '' جھولنے'' کے  نام سے کم از کم نصف صدی پہلے لکھی گئی تھیں  کے بعد اس سمت میں کوئی سنجیدہ کام نہیں ہوا۔ تاہم اب بلال مقصود نے پہلی دفعہ اس حوالےسے کچھ کا کیا ہے جس کی حوصلہ افزائی کرنا اس لئے ضروری ہے کہ یہ ہماری آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لئے کئے جانیوالا اہم کام ہے۔نرسری نظموں کا افتتاح کراچی لٹریچر فیسٹول  بیچ لگژری ہوٹل میں سہ پہرساڑھے چاربجے ہوگا۔شرکت کی دعوت عام ہے۔