ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سگریٹ کا کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

سگریٹ کا کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سمگل شدہ سگریٹس کا لین دین والوں کے گرد گھیرا تنگ ،کسٹمز انٹیلی جینس نے یکم فروری سے پانچ مارچ تک سات چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ ستاون لاکھ روپے مالیت کے سگریٹس ضبط کرلئے گئے۔

کسٹمز انٹیلی جینس نے وزیراعظم کی ہدایت پر سمگل شدہ سگریٹس کا کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ کسٹمز انٹیلی جینس نے یکم فروری سے پانچ مارچ تک سگریٹس کی سمگلنگ روکنے کیلئے 7 چھاپہ مار کارروائیاں کرکے ایک کروڑ ستاون لاکھ روپے مالیت کے سگریٹس ضبط کئے ہیں۔ کسٹمز انٹیلی جینس شاہ عالم مارکیٹ، ملتان روڈ پر آنے والے ٹرکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی آڑ میں بسوں کے ذریعے سگریٹس کی سمگل ناکام بنا کر سگریٹس کی بھاری کھیپ ضبط کرلی ہے۔

کسٹمز انٹیلی جینس حکام کے مطابق سمگل شدہ سگریٹس پر ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس سید اسد رضا رضوی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید کی سربراہی میں سمگل شدہ سگریٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا۔        

دوسری جانب ایف بی آر نے چار مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کا سال 2019 کا ڈیسک آڈٹ شروع کردیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس اور لارج ٹیکس پیئر آفس کی ٹیمیں لاہور میں رجسٹرڈ تمام سیمنٹ فیکٹریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پینٹ انڈسٹریز اور شوگر ملز کے سیلز اور انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لیں گی۔

انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس گوشواروں کا موازنہ کرنے کے بعد بے ضابطگیاں ثابت ہونے کی صورت میں کیسز آڈٹ کیلئے کمشنرز کو بھجوائے جائیں گے۔