آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ایس او پیز تیار

5 Mar, 2021 | 06:20 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: گزشتہ دس ماہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے گیارہ اموات ہوئیں اور 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہونے پر محکمہ بلدیات ان ایکشن، لوکل گورنمنٹ بورڈ کو فوکل پرسن مقرر کرکے آوارہ کتوں کی تلفی سے متعلق ایس او پیز پر جاری کردئیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آوارہ کتوں ودیگر جانوروں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر محکمہ بلدیات نے آوارہ کتوں سے متعلق کارروائیوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آوارہ کتوں و دیگر جانوروں کی روک تھام کے لیے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کو فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے مقامی حکومتوں کو فوری اقدامات سے متعلق ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں۔

بلدیاتی اداروں کو آوارہ کتوں کے تلف کرنے کے احکامات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت دیے گئے ہیں۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب کے مطابق بلدیاتی اداروں کی لاپرواہی کے باعث ملتان اور شیخوپورہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ گزشتہ دس ماہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے گیارہ اموات ہوئیں اور 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

لوکل گورنمنٹ بورڈ مقامی حکومتوں سے خطرناک جانوروں کے کنٹرول کے لیے رابطے میں رہے گا، روزانہ کی بنیاد پر کیے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ لوکل گورنمنٹ بورڈ کو جمع کروائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں