کورونا کیلئے بنائی گئی ٹیموں کو اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ

5 Mar, 2021 | 04:33 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: لاہور بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹرز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معاملہ، لاہور بورڈ کی تشکیل کردہ ٹیمیں امتحانی سنٹرز کا جائزہ لیں گی، ٹیموں کو وزٹ کرنے پر معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے لاہور بورڈ کی تشکیل کردہ ٹیمیں امتحانی سنٹرز کا جائزہ لیں گی، ٹیمیں امتحانات سے قبل ایک بار امتحانی سنٹرز کا وزٹ کر چکی ہیں۔ لاہور بورڈ نے ٹیموں کو امتحانی سنٹر میں کورونا ایس او پیز چیک کرنے پر اضافی الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث پہلے سے مالی مشکلات کے شکار بورڈ پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

امتحانی سنٹرز کے وزٹ کیلئے گاڑیاں بھی لاہور بورڈ فراہم کرے گا، ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ نے کورونا ایس اوپیز کےدوبارہ معائنہ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ لاہور بورڈ کے افسران ہی امتحانی سنٹر کا وزٹ کرینگے، چیئرمین لاہور بورڈ مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ معاوضے کی ادائیگیاں بورڈ قوانین کے مطابق کی جائیں گی۔  

 دوسری جانب کورونا کا خدشہ ابھی تک نہ ٹلا، لاہور کے سکولوں میں کورونا کے کیس کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ سکول کھلنے کے بعد ابھی تک 28 کورونارپورٹ مثبت آئی ہیں۔ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول 15 جنوری کو کھلے تھے۔ابھی تک 15 طلباء ، 12 ٹیچرز اور ایک نان ٹیچنگ سٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت ہوئی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی کالجز میں کورونا کے مثبت کیسز آنے پر ان کو بند کردیا۔ 
ذرائع ابلاغ کے مطابق  2 سرکاری کالجز میں 10 کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 14 روز کے لیے بند کیا گیا، کورونا کےکیسزاسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری کو سیل کر دیا گیا جہاں 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،ماڈل کالج آئی ٹین ون کو بھی سیل کیا گیا ہے جہاں 3 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔   

مزیدخبریں